واشنگٹن ، 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسي اور سینیٹ کے لیڈر مچ میک کونیل نے ٹرمپ انتظامیہ کی ریاپڈ کووڈ -19 ٹیسٹنگ کی تجویز کو مسترد کردیا ہے ۔ کانگریس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کانگریس کیپٹل ہل میں تیزی سے کووڈ -19 ٹیسٹنگ صلاحیتوں کو برو ئے کار لانے کی انتظامیہ کی جانب سے پیش کی گئی تجویز کے لئے شکر گزار ہے ، لیکن ہم اس وقت تجویز کو احترام کے ساتھ مسترد کرتے ہیں ۔ کانگریس وسائل اگلے محاذ کی سہولیات کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے ، جہاں وہ سب سے جلد ی سب سے اچھاکر سکتے ہیں ۔ ٹرمپ نے ہفتہ کو ٹوئٹر پر لکھا سیاست کے سوا اسے واپس کرنے کی دوسرا کوئی وجہ نہیں ۔ ہم بہت ٹیسٹنگ کر رہے ہیں ۔ ہو سکتا ہے آپ لوگوں کو وہاں ایک نئے ڈاکٹر کی ضرورت ہو ۔پاگل نینسی کام کرکے نہیں، بلکہ بہانے کے طور پر اس کا استعمال کریگی ۔