ٹرمپ کی ’سوپر مین ‘ کے روپ میں تصویر

   

واشنگٹن ۔ 11 جولائی (ایجنسیز) وائٹ ہاؤس نے جمعہ کے روز اپنے سرکاری ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ایک تصویر جاری کی جس میں انھیں سوپر ہیرو سوپر مین کی صورت میں دکھایا گیا ہے۔یہ تصویر مصنوعی ذہانت کے ذریعہ تیار کی گئی ہے اور اس کے ساتھ یہ جملے تحریر کیے گئے امید۔ سچائی۔ انصاف۔ امریکی انداز میں … سوپر مین ٹرمپ … اور ساتھ میں امریکی پرچم بھی دکھایا گیا۔یہ تصویر اب تک لاکھوں مرتبہ دیکھی جا چکی ہے اور اس پر ہزاروں تبصرے آ چکے ہیں۔