ٹرمپ کی سکیورٹی میں چوک خفیہ سرویس کے ڈائرکٹر کی طلبی

   

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کے مرکزی تفتیشی بورڈ کی نگران کمیٹی نے سابق صدور اور موجودہ صدر کی سکیورٹی کی ذمہ دار امریکی خفیہ سرویس کے ڈائرکٹر کمبرلی چیٹل کو سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر جان لیوا حملہ کے سلسلے میں طلب کرلیا ہے ۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نگران کمیٹی نے چیٹل کو 22 جولائی کو ہونے والی سماعت میں گواہی کیلئے طلب کیا ہے۔