ٹرمپ کی شخصی معاون مستعفی

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن۔30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی شخصی معاون میڈالین ویسٹرآئوٹ کو جمعرات کے روز صدر ٹرمپ کے ارکان خاندان سے متعلق بعض شخصی معلومات کو صحافیوں کے ساتھ شیئر کرنے کی پاداش میں عہدہ سے استعفیٰ دینا پڑا۔ صدر ٹرمپ کو اس بات کا پتہ چل گیا تھا کہ میڈالین نے صحافیوں کے ساتھ آف دی ریکارڈ صدر کے ارکان خاندان اور وائٹ ہائوس کے بارے میں کچھ معلومات کا تبادلہ کیا تھا جو صدر ٹرمپ کی حالیہ ورکنگ تعطیلات موقوعہ نیوجرسی میں کی گئی تھیں۔

روس میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
یاکتسک،30اگست(سیاست ڈاٹ کام)روس کے یاکوتیا علاقے میں این -2طیارے کو ہنگامی صورت میں اتارا گیا اور اس دوران ایک خاتون زخمی ہوگئی۔کوبیاسکی ضلع کے مشترکہ ٹریفک کنٹرول سروس کے فضائی ٹریفک کنٹرول افسر نے بتایا کہ اوییاسپیکٹر ایئرلائن کے این -2طیارے کو یاکتسک شہر سے پرواز بھرنے کے فوراً بعد ہی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ضلع کے الاکھان-کیوییل جھیل کے نزدیک کرائی گئی۔اس وقت طیارے میں پائلٹ عملے کے دو اراکین اور تین مسافروں سمیت پانچ افراد سوار تھے ۔