ٹرمپ کی قانونی فرم بھی مقدمہ لڑنے سے دستبردار

   

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ جن کو صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کے جو بائیڈن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کر نا پڑا ہے۔اب ان کی ری پبلکن پارٹی کو عدالتوں میں خفت کا سامنا ہے۔ ٹرمپ کی قانونی فرم پنسلوانیا میں ڈاک سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے اپیل مسترد ہو جا نے کے بعد ٹرمپ کا مقدمہ لڑنے سے دستبردار ہو گئی ہے۔ امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے تین ریاستوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل کو چیلنج کیا تھا۔