ٹرمپ کی مشاورتی کمیٹی کیلئے ایک اور ہندوستانی نامزد

   

واشنگٹن ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل تین ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں کو اہم عہدوں پر فائز کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا میڈیا میں کافی چرچا ہوا ہے تاہم اب انہوں نے ایک اور ہندوستانی نژاد امریکی پریم پرمیشورن کو صدر کی مشاورتی کمیٹی کیلئے نامزد کیا ہے۔ وائیٹ ہاؤس سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہیکہ پرمیشورن مشاورتی کمیٹی کیلئے صدر موصوف کی جانب سے نامزد کئے جانے والے 12 ارکان میں واحد ہندوستانی نژاد امریکی ہیں جو دراصل ایشیائی امریکنس برائے پیسیفک آئی لینڈرس کیلئے کام کرے گی۔ نیویارک میں رہنے والے پرمیشورن گروپ چیف فینانشیل آفیسر اور ایروزانٹرنیشنل کے شمالی امریکی آپریشنس کے صدر ہیں جبکہ وائیٹ ہاؤس انشٹیو برائے ایشین امریکنس اور پیسیفک آئی لینڈرس کے نائب صدرنشین کی حیثیت سے ٹرمپ ایلائن ایل چاؤ کو نامزد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ صدر موصوف نے جن دیگر ارکان کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان کے نام اس طرح ہیں مشیل پارک نائب صدرنشین، پال سو نائب صدرنشین، جنیفیر کرناہن، ڈیوڈ بی کوہن، گریس وائی لی، جارج لینگ، جین ای لو، ہرمن مارتر، امتاکولمین ریڈویگن، شین ڈی رئیس اور چلنگ ٹانگ۔