نیو یارک:امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف انتخابی دھاندلی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف وسکونسن کی عدالت میں انتخابی دھاندلی کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کو عدالت نے مسترد کر دیا۔ مذکورہ مقدمہ میں مشی گن کے اٹارنی جنرل نے ٹرمپ سمیت 16ری پبلکنز پر الزامات عائد کیے ہیں جن میں سے ایک الزام یہ بھی ہے کہ صدر بائیڈن کی جیت کو بدلنے کیلئے جعلسازی کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ پر 6 جنوری حملہ سمیت دیگر مقدمات میں بھی فرد جرم عائد ہو چکی ہے جب کہ وہ آئندہ سال ہونے والے امریکی صدر کے الیکشن لڑنے کا اعلان کرچکے ہیں اور اس کے لیے وہ ری پبلیکنز کی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔