ٹرمپ کی موجودگی تاریخی لمحہ:مودی، امریکہ کو ہندوستان سے محبت

   

Ferty9 Clinic

l ہوسٹن میں لارڈ گنیش کا سدھی ونائیک مندر قائم ہوگا lگاندھی میوزیم کے سنگ بنیاد کی تختی کی نقاب کشائی

ہیوسٹن ، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں منعقد ’ہاؤڈی مودی‘ پروگرام میں شرکت کرنے پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کے سچے دوست ہیں اور اس پروگرام میں ان کی موجودگی ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات کے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے ۔ مودی نے پیر کو ٹویٹ کیا اور کہا ،‘‘ہاؤڈی مودی پروگرام میں آپ کی موجودگی ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات کے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے ۔’’انہوں نے کہا ، “صدر کا عہدہ سنبھالنے سے لے کر اب تک آپ ہندوستان اور ہندوستانی برادری کے سچے دوست رہے ہیں۔ اس پروگرام میں آپ کی شرکت ہندوستان اور ہندوستان کے عوام کے لئے آپ کے احترام کو ظاہر کرتی ہے ۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ہیوسٹن کے خاص لمحات ہمیشہ ان کی یادوں میں رہیں گے ۔ ’’ مودی نے کہا’’‘ہوسٹن کے یہ خصوصی لمحات ہمیشہ میری یادوں میں رہیں گے ۔ اس پروگرام میں آنے کے لئے میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ پروگرام شاندارتھا اور اس نے ہندوستانی ثقافت کی خصوصیات اور ہندوستانی غیر مقیموں کے کارناموں کو پیش کیا‘‘۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ہندوستانی برادری کے لوگوں کے ایک پروگرام میں کہا کہ انہیں بہت ہی خوشی ہے کہ جلد ہی ہیوسٹن میں بھگوان شری گنیش کا سدھی ونایک مندر ہوگا ۔ مودی نے اس پروگرام میں ہندوستانی برادری کے لوگوں سے کہا کہ وہ ہر سال کم از کم پانچ غیر ہندوستانی خاندانوں کو سیاح کے طور پر ہندوستان بھیجنے کی کوشش کریں ۔وزیر اعظم نے ہیوسٹن میں اٹرنل گاندھی میوزیم کے سنگ بنیاد تختی کی نقاب کشائی کی ۔مسٹر مودی نے کہا کہ وہ اٹرنل گاندھی میوزیم سے کئی سالوں سے منسلک ہیں اور یہ نوجوانوں کے درمیان گاندھی جی کے خیالات و نظریا ت کو فروغ دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اٹرنل گاندھی میوزیم ہیوسٹن میں ایک قابل قدر ثقافتی مقام ہو گا ۔ مودی نے کہا‘‘تم سب نے ہندوستان-امریکہ تعلقات کے ایک شاندار مستقبل کے لئے پلیٹ فارم تیار کیا ہے ۔ آپ سب کا شکریہ۔’’اس سے پہلے مودی نے ‘ھاؤڈي مودی ’پروگرام میں امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی موجودگي میں ٹیکساس صوبہ کے دارالحکومت ہیوسٹن میں 50 ہزار سے زائد ہندوستانی نژاد امریکی لوگوں سے خطاب کیا۔ اس پروگرام کے بعد مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹ کیا‘‘امریکہ ہندوستان سے محبت کرتا ہے‘‘۔