واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہفتہ کو میسوری کے ریپبلکن صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور جی او پی کی نامزدگی کی طرف اپنا سفر جاری رکھا۔اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر نکی ہیلی پر مسٹر ٹرمپ کی جیت ایک اور اچھی خبر ہے ۔ ٹرمپ اس سے قبل آئیووا، نیو ہیمپشائر، نیواڈا اور جنوبی کیرولینا میں جیت حاصل کرچکے ہیں۔ سابق صدر نے منگل کو مشی گن میں ریپبلکن پرائمری میں 68 فیصد سے زیادہ ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ ٹرمپ نے انتخابات میں اب تک 100 سے زیادہ مندوبین کو جمع کیا ہے ۔ ریپبلکن صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے انہیں کم از کم 1,215 مندوبین حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اس سال امریکہ میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے ۔