ٹرمپ کی میکرون ، شاہ عبداللہ اور اردغان سے ملاقات

   

نیویارک ، 24 ستمبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی اقوام متحدہ میں فرانس کے ایمانوئل میکرون کے ساتھ مختصر بات چیت کی۔میکرون نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ فرانس ریاستِ فلسطین کو تسلیم کر رہا ہے اور بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا زیادہ تر حصہ غزہ کے بحران کے حل پر مرکوز رہا۔اس مقصد کیلئے ٹرمپ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ آج بعد میں خطے کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں اور کہاکہ ہم بہت جلد نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں۔میکرون کیساتھ یہ ملاقات ٹرمپ کی اس تجویز کے فوراً بعد ہوئی کہ یوکرین روس کیخلاف جنگ میں اپنا پورا علاقہ واپس حاصل کر سکتا ہے ۔میکرون کے علاوہ، امریکی صدر نے اردن کے شاہ عبداللہ، رجب طیب اردغان سے بھی ملاقات کی، جبکہ ان کے ساتھ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، خزانہ کے وزیر اسکاٹ بیسنٹ، اور خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف بھی موجود تھے ۔