ٹرمپ کی ’ناجائز‘ دھمکیوں کو مسترد کرتے ہیں: کولمبیا

   

Ferty9 Clinic

بوگوٹا ۔ 5 جنوری (ایجنسیز) کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تازہ ترین پوشیدہ دھمکیوں کا جواب دیا ہے۔ پیٹرو نے ایکس پر لکھا کہ یہ بیانات ناجائز دھمکیاں ہیں اور وہ احتیاط سے غور کریں گے کہ ان کا کیا مطلب ہے؟ وینزویلا پر امریکی حملے اور اس کے رہنما نکولاس مادورو کی گرفتاری کے ایک دن بعد ٹرمپ نیکولمبیا کو بہت بیمار قرار دیا اور کہا کہ ملک کو ایک بیمار آدمی چلا رہا ہے، جو کوکین بنانا اور امریکہ کو بیچنا پسند کرتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ زیادہ دیر تک نہیں کر سکے گا۔ کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے خلاف کوئی بھی کارروائی کی گئی تو سنگین نتائج ہوں گے اگر وہ اْس صدر کو گرفتار کر لیں، جسے میرے عوام کی اکثریت پسند کرتی ہے، تو وہ عوام کے جاگوار (تیندوا)کو بیدار کر دیں گے۔ انہوں نے لکھا کہ اب سے کولمبیا کے ہر فوجی کو حکم ہے۔ سیکوریٹی فورسز کا کوئی کمانڈر، جو کولمبیا کے جھنڈے کی بجائے امریکی جھنڈے کو ترجیح دے گا، اسے فوری ادارے سے نکال دیا جائے گا۔ انہوں نے سیکوریٹی فورسز کو حکم دیا ہے کہ عوام پر نہیں بلکہ حملہ آور پر گولی چلائیں۔ ٹرمپ ماضی میں بھی پیٹرو پر تنقید کرتے رہے ہیں مگر واشنگٹن واپسی کی پرواز میں صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے پیٹرو کا نام نہیں لیا۔ ایک صحافی کے سوال پر کہ کیا کولمبیا کے خلاف فوجی آپریشن ہو گا تو ٹرمپ نے جواب دیا مجھے یہ اچھا لگتا ہے۔