ٹرمپ کی ٹوئٹ کو دوبارہ شائع کرنے سے ٹوئیٹرکا انکار

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : سوشل میڈیا کی بڑی کمپنی ٹوئٹر سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے معطل اکاؤنٹ سے کی جانے والی سابقہ ٹوئٹس کو نیشنل آرکائیو و ریکارڈ ایڈمنسٹریشن (این اے آر اے ) کی طرف سے جاری کئے جانے کے بعد دوبارہ اپنے پلیٹ فارموں پر شائع کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ ٹوئٹر کے ترجمان ٹرینٹن کنیڈی نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ ” چونکہ ہم نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ
@realDonaldTrump
کو مستقل طورپر معطل کردیا ہے ، ا س لئے اس اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹوئٹس پہلے کی طرح دوبارہ ٹوئٹر پر شائع نہیں ہوں گی، اس بات سے قطع نظر کہ محکمہ آثار قدیمہ کی انتظامیہ ان ٹوئٹس کو کس طورپر شائع کرنے کا فیصلہ کرتی ہے “۔ ٹوئٹر کی طرف سے یہ جواب ان رپورٹوں کے بعد سامنے میں آیا ہے ، جن میں کہا گیا ہے کہ قومی محکمہ آثار قدیمہ نے بطورپر صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹوئٹس کا ایک رسمی آن لائن آرکائیو تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ، جس میں ان کی وہ ٹوئٹس بھی شامل ہوں گی جن کے سبب ٹوئٹر نے جنوری 2021 میں صدر موصوف کے اکاؤنٹ کو بند کیا تھا۔