نیویارک، 18 جون (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کو بائٹ ڈانس لمیٹیڈ کو فروخت کرنے کی آخری تاریخ میں تیسری بار توسیع کر دی ہے ، جس سے یہ ایپ امریکہ میں کام جاری رکھ سکے گا۔ اس کے لیے ابھی مذاکرات جاری ہیں۔وہائٹ ہاؤس نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔وہائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ نے ایک بیان میں کہاکہ ٹرمپ نہیں چاہتے کہ ٹک ٹاک بند ہو، اس لیے ٹک ٹاک پر کارروائی کی آخری تاریخ 90 دن تک بڑھا دی گئی ہے ۔ جسے انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے استعمال کرے گی کہ معاہدہ مکمل ہو جائے اور امریکی صارفین کا ڈیٹا محفوظ رہے ۔واضح ر ہے کہ یہ تیسرا موقع ہے جب ٹرمپ انتظامیہ نے ٹک ٹاک پر پابندی کی آخری تاریخ میں توسیع کی ہے ۔ ابتدائی طور پر، انہوں نے 75 دنوں کی توسیع دی تھی تاکہ حکومت ٹک ٹاک کے حوالے سے صحیح قدم کا فیصلہ کر سکے ۔اس سے قبل اپریل میں ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر کارروائی کی آخری تاریخ میں مزید 75 دنوں کی توسیع کی تھی، جو 19 جون کو ختم ہونے والی ہے ۔ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس میں امریکہ میں ایپ پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا تھا جب تک کہ وہ اپنے امریکی آپریشنز کو کسی امریکی کمپنی کو فروخت نہ کر دے ، لیکن قانونی چیلنجوں کی وجہ سے اس آرڈر پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔پچھلے سال جو بائیڈن نے قومی سلامتی کی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ٹک ٹاک کے آپریشنز فروخت کرنے کے لیے 270 دن کا قانون منظور کیا تھا۔