واشنگٹن : صدر ڈونالڈ ٹرمپ کورونا وائرس پازیٹیو پائے جانے کے بعد ملٹری ہاسپٹل منتقل کیے جاچکے ہیں جس کیساتھ صدارتی انتخابی مہم منتشر ہوچکی ہے ۔ ڈیموکریٹک چیلنجر جوبائیڈن نے اشتہار بازی پر تنقید کی ہے جو صدر ٹرمپ اور ریپبلکن پارٹی کی طرف سے جاری ہے ۔ بائیڈن اور ان کی شریک حیات کورونا ٹسٹ میں نیگٹیو پائے گئے ۔ دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان صرف ایک مباحثہ ہوپایا اور اب مزید کسی کی امید موہوم ہوچکی ہے ۔
