صرف 8 چیف منسٹرس کو مدعو کرنا افسوسناک : پونالہ لکشمیا
حیدرآباد ۔24۔ فروری (سیاست نیوز) سابق صدر پردیش کانگریس پونالہ لکشمیا نے امریکی صدر ٹرمپ کو صدر جمہوریہ کے ڈنر میں تمام ریاستوں کے چیف منسٹرس کو مدعو نہ کئے جانے پر اعتراض جتایا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے صرف 8 چیف منسٹرس کو مدعو کرنا ملک کی روایات سے انحراف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقاریب میں مدعو کرنے سے چیف منسٹرس کے احترام میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ تاہم سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر تمام چیف منسٹرس کو مدعو کرنے سے جمہوری ہندوستان کے وقار میں اضافہ ہوگا۔ نریندر مودی اور بی جے پی تنگ نظری کا مظاہرہ کیا ہے۔ صدر جمہوریہ کے عشائیہ میں ملک بھر سے صرف 90 تا 95 معززین کو مدعو کیا گیا ۔ آسام ، ہریانہ ، کرناٹک ، بہار ، مہاراشٹرا ، ٹاملناڈو ، اڈیشہ اور تلنگانہ کے بشمول صرف 8 چیف منسٹرس کو راشٹرپتی بھون سے دعوت نامہ موصول ہوا ہے ۔ پونالہ لکشمیا نے کہا کہ عالمی مہمانوں کی آمد کے موقع پر نریندر مودی حکومت کی تنگ نظری اور تحفظ ذہنی مناسب نہیں ہے۔