ٹرمپ کے امیگرینٹ ہیلت انشورنس قانون کو روک دیا گیا

   

پورٹ لینڈ ۔ /3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فیڈرل جج نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے امیگرینٹ ہیلت انشورنس قانون کو عارضی طور پر روک دیا ہے ۔ اس قانون کے تحت امیگرینٹس کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ اپنی آمد کے 30 دن کے اندر ہیلت انشورنس کرائیں گے یا میڈیکل کیر کیلئے رقم ادا کریں گے ۔ پورٹ لینڈ کے امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ جج مائیکل سائیمن نے اس قانون کو روکتے ہوئے 28 دن کی عارضی مہلت دی ہے ۔ اس قانون پر /3 نومبر سے عمل ہونے والا تھا ۔