نیویارک : ٹوئیٹر نے پانچویں مرتبہ ڈونالڈ ٹرمپ کے ایک ٹوئیٹ پر لیبل لگایا ہے کیونکہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فام کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ امریکی صدر نے احتجاجیوں کے خلاف سنگین نوعیت کی طاقت کا استعمال کرنے کی دھمکی دی جس کا ٹوئیٹر نے نوٹ لیکر اس ٹوئیٹ پر لیبل لگایا۔ ٹوئیٹر کے اقدام سے امریکی صدر کے ساتھ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فام کا تناؤ بڑھ گیا ہے۔ ٹوئیٹ میںکہا گیا کہ واشنگٹن ڈی سی میں ’آٹونومس زون‘ کبھی نہیں رہے گا، جب تک میں تمہارا صدر ہوں۔ اگر وہ اس کے برخلاف کوشش کرتے ہیں تو انہیں سنگین طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا!ٹرمپ کا ٹوئیٹ پولیس کی موجودگی سے پاک ڈسٹرکٹ کا حوالہ ہے جو احتجاجیوں نے دو ہفتے قبل ریاست واشنگٹن کے سیاٹل میں قائم کیا ہے۔