ٹرمپ کے بعد وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری میکنانی بھی کورونا وائرس کا شکار

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کے لیہہ مکینانی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔انھوں نے پیر کی صبح اطلاع دی ہے کہ ان کا کووِڈ-19 کے ٹسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ان سے ایک ہفتہ قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کورونا وائرس کا ٹسٹ مثبت آیا تھا ایک فوجی ہاسپٹل میں زیر علاج رہ کر ٹرمپ ڈسچارج ہوگئے ہیں۔اس کے بعد سے اس خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے متعدد دوسرے اعلیٰ عہدے دار بھی اس مہلک وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں۔تاہم مس میکنانی نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ان میں کووِڈ-19 کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔ نیز کسی رپورٹر ، پروڈیوسر یا پریس کے کسی رکن کے وائٹ ہاؤس کے میڈیکل یونٹ سے قریبی روابط کی اطلاع نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’’ مجھے ہوپ ککس کے گذشتہ جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ سے قبل کووِڈ-19 کا شکار ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔‘‘