سان فرانسسکو ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے حال ہی میں اپنائی گئی حقائق کی تصدیق (فیکٹ چیکنگ) کی پالیسی کو مزید موثر بنانے کے لیے چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ٹویٹس پر انتباہ جاری کر دیا ہے۔ٹوئٹر کی جانب سے یہ انتباہ چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لیجیان ڑاؤ کی اس ٹویٹ پر جاری ہوا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ’شاید یہ امریکی فوج ہو سکتی ہے جو (چین کے شہر) ووہان میں وبا لائی ہو۔‘یہ ٹویٹس دو ماہ قبل کی گئی تھی تاہم ان پر انتباہ آج جاری کیا گیا ہے۔واضح رہیکہ ٹوئٹر نے صدر ٹرمپ کی پوسٹل بیلٹ سے متعلق دو ٹویٹس پر اسی نوعیت کا انتباہ جاری کیا تھا ۔