شکاگو : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فرزند ایرک ٹرمپ نے کہا ہیکہ گذشتہ منگل کو شکاگو کے ایک بار میں ان پر ایک ویٹریس نے تھوک دیا۔ اسے سیکریٹ سرویس اور شکاگو پولیس نے محروس کرلیا اور اسے تب رہا کیا گیا جب ایرک نے اس کے خلاف الزامات کو آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ اس بار نے اپنی ملازمہ کو رخصت پر بھیج دیا ہے۔
ہندوستانی امریکی شخص کو گود لی ہوئی بیٹی کی موت پر عمر قید
ڈلاس : ہندوستانی امریکی شہری ویزلی میتھیوس کو ڈلاس کے ایک جج نے گود لی ہوئی اپنی تین سالہ بیٹی شیرین میتھیوس کی موت کی پاداش میں عمر قید کی سزاء سنائی ہے۔ یہ کیس 2017ء کا ہے جس کا گذشتہ روز فیصلہ ہوا۔ میتھیوس نے بچی کو زخم لگنے کے کمتر الزام کو قبول کیا تھا۔ ابتداء میں اس پر امریکی ریاست ٹیکساس کے حکام نے قتل کا الزام عائد کیا تھا۔