ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹک ارکان صدر ٹرمپ کو قبل از وقت ہٹانے کیلئے کوشاں
واشنگٹن : صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کو قبل از وقت ہٹانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ۔ ان کے صدارت کے چند دن باقی رہ گئے ہیں لیکن یہ چند دن بھی امریکہ کے بشمول ساری دنیا کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں ۔ ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹک ارکان اور سینیٹ کے 200 سے زیادہ ارکان ٹرمپ کی معزولی کی حمایت کی ہے ۔ ان ارکان نے کل بروز پیر ایک بل پیش کرتے ہوئے ٹرمپ کے مواخذہ کیلئے زور دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان پر الزام ہے کہ امریکی کیپٹل ہل پر حملہ کرنے کیلئے انہوں نے اپنے حامیوں کو اکسایا تھا ۔ ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے پینٹگان کے اعلیٰ سربراہوں سے ملاقات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کے ہاتھ سے نیوکلیر کوڈ چھین لینے کی خواہش کی تھی ۔ انہیں اندیشہ ہے کہ ٹرمپ کا ذہنی توازن بگڑچکا ہے اگر نیوکلیر کوڈ اس شخص کے ہاتھ میں ہوگا تو یہ دنیا کیلئے تباہی لاسکتا ہے ۔ ایوان نمائندگان کے ایک نمائندہ ٹیڈلیو کیلیفورنیا کے ڈیموکریٹ جنہوں نے ٹرمپ پر الزامات عائد کرنے کے مسودہ کی تیاری میں مدد کی ہے ٹوئٹر پر بتایا کہ اس بل کو 180 نمائندوں کی تائید حاصل ہے ۔ ریپبلکن ارکان بھی دستخط باقی ہے ۔ امریکی دستور کی یہ 25 ویں ترمیم کو ہٹاتے ہوئے صدر ٹرمپ کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکامی پر وقت سے پہلے ہٹادینے کی سفارش کی جارہی ہے ۔ ان کیخلاف مواخذہ کی کارروائیوں کیلئے دستور ی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ ٹرمپ کے طرز عمل کے باعث قانون ساز بھی مواخذہ کی ایک شق کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ ٹرمپ کو دوبارہ عہدہ پر فائز ہونے سے روکا جاسکے ۔ ٹرمپ کے استعفے یا ہٹانے کا مطالبہ کرنے والوں کی فہرست میں ریپبلکن کے متعدد سینیٹرس بھی شامل ہیں ۔ /20 جنوری کو منتخب صدر جوبائیڈن حلف لیں گے ۔ اس سے ایک دن قبل تک ٹرمپ کو عملاً ہٹانے کی کوشش کی جائے گی ۔ ٹوئٹر نے ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو مکمل طور پر بند کردیا ہے ۔ امریکی دستور کانگریس کو اجازت دیتا ہے کہ وہ مدت ملازمت ختم ہونے سے پہلے ہی صدور یا دیگر ایگزیکٹیو برانچ کے عہدیداروں کو برطرف کردیں ۔ اگر قانون سازوں کو یقین ہے کہ صدر ٹرمپ یا مواخذہ کا نشانہ بننے والے عہدیدار غداری ، رشوت یا دیگر بڑے جرائم اور بدانتظامی کے مرتکب ہوتے ہیں تو انہیں فوری ہٹادیا جائے گا۔