ٹرمپ کے دھمکی آمیز ٹویٹ پر خامنہ ای کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند

   

واشنگٹن / تہران : سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف دھمکی آمیز مواد شیئر کرنے والے ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کا اکاؤنٹ بند کر دیا ہے۔ٹویٹر اکاؤنٹ
“khameneisite”،
جو ایرانی رہنما خامنہ ای کی آفیشل ویب سائٹ سے تعلق رکھتا ہے، کو اس وقت معطل کر دیا گیا جب انہوں نے ایک اینیمیشن شیئر کی جس میں یہ دکھایا گیا تھا کہ ٹرمپ کو قتل کر دیا گیا ہے، جس نے پاسداران انقلاب کی فوج کی قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کا حکم دیا تھا۔ٹوئٹر پلیٹ فارم پر کئی زبانوں میں اکاؤنٹس رکھنے والے خامنہ ای کے دیگر اکاؤنٹس بند نہیں کیے گئے۔خامنہ ای کی ویب سائٹ کا
“khamenei_site”
ٹویٹر اکاؤنٹ بھی گزشتہ سال ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی ایک پوسٹ کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔