واشنگٹن 26 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک چینی خاتو ن کو آٹھ ماہ جیل کی سزا سنائی گئی ہے ۔ اس خاتون پر الزام ہے کہ اس نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فلوریڈا میں واقع ریسارٹ میں داخلہ کیلئے غلط بیانی کی تھی ۔ اسے مارچ 30 کو گرفتار کیا گیا تھا اور شبہ کیا جا رہا ہے کہ یہ چینی خاتون در اصل ایک جاسوس تھی ۔ 33 سالہ خاتون پہلے ہی ساڑھے سات ماہ کا وقت مقدمہ کی سماعت کے دوران جیل میں گذار چکی ہے ۔