ٹرمپ کے سابق ہندوستانی ہوٹل پارٹنر کو ’’شوقیہ چوری‘‘ مہنگی پڑگئی

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ 27 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ہوٹل کے بزنس سے وابستہ ایک ہندوستانی دنیش چاؤلہ جو موجودہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ارکان خاندان کے ساتھ ماضی میں چار ہوٹلوں کی شراکت دار بھی تھے ، کو میمفیس ایرپورٹ سے بیاگس کا سرقہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا جو مسٹر چاؤلہ کے مطابق انہوں نے صرف ’’چوری کرنے کے جوش اور ولولہ ‘‘ کو مدنظر رکھ کر کیا تھا ۔ پولیس ریکارڈ اور ایرپورٹ سیکوریٹی فوٹیج کے مطابق چاؤلہ ہوٹلس کے سی ای او نے 18 اگست کو ایرپورٹ کے ایک گوشے میں جہاں مسافرین اپنا سامان حاصل کرتے ہیں، پہنچ کر وہاں سے ایک دیگر مسافر کا سوٹ کیس اٹھاکر اپنی کار میں رکھ دیا تھا اور اس کے بعد وہ خود اپنی فلائیٹ میں سوار ہوگئے تھے ۔ ایرپورٹ حکام نے کار کی تلاشی لی اور سوٹ کیس حاصل کرلیا ۔ یہی نہیں بلکہ حکام کو تلاشی کے دوران ایک دیگر سوٹ کیس بھی ملا جوایک ماہ قبل چرایا گیا تھا ۔ میمفیس واپس آنے پر چاؤلہ کو گرفتار کرلیاگیا۔