ٹرمپ کے طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ

   

واشنگٹن۔ سابق امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کے طیارے کو کا انجن فیل ہونے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ کونیواورلینز سے فلوریڈا کے شہر پام بیچ لیجانے والے طیارے کا ایک انجن فیل ہوگیا جس کے بعد طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ طیارے میں ڈونالڈ ٹرمپ کے مشیر،سیکرٹ سروس کے حکام اور عملہ بھی سفرکررہا تھا۔ ٹرمپ کے ترجمان نے ہنگامی لینڈنگ کی تصدیق کی تاہم مزید تفصیل نہیں بتائی۔ سابق صدر ری پبلکن پارٹی کی تقریب میں شرکت کے لیے نیواورلینز گئے تھے۔