ٹرمپ کے غزہ منصوبہ کیخلاف عرب قائدین کا متبادل حکمتِ عملی پر غور

   

ریاض : سعودی عرب میں عرب قائدین نے ملاقات کی ہے جس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبہ کے خلاف متبادل حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے منصوبہ کے متبادل حل کے لیے ریاض میں 7 عرب ممالک کے قائدؤں نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مصر، اردن، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین کے قائدؤں نے متفقہ طور پر ٹرمپ کے منصوبہ کو مسترد کر دیا اور کہا کہ یہ فلسطینی حقِ خودارادیت اور علاقائی استحکام کے خلاف ہے۔ قائدؤں نے غزہ سے متعلق مصری تعمیر نو منصوبہ پر بھی تبادل خیال کیا، جس کے تحت 3 سے 5 سال میں غزہ کی تعمیرِ نو، بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور دو ریاستی حل کے لیے سیاسی بنیاد رکھی جائے گی۔ 4 مارچ کو قاہرہ میں ہونے والے عرب لیگ اجلاس میں اس متبادل منصوبہ کو باضابطہ طور پر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔