ٹرمپ کے مواخذے پر تحقیقات شروع

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ 25 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ڈیموکریٹ پارٹی نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مواخذے کے سلسلے میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اس کی وجہ ان الزامات پر مبنی ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے ایک سیاسی حریف کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے ایک بیرونی قوت پر دباؤ ڈالا۔ ڈیموکریٹ پارٹی کی رہنما نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ ’صدر کا جوابدہ ہونا ضروری ہے۔‘دوسری جانب ٹرمپ نے کسی غیر قانونی اقدام کی تردید کرتے ہوئے ان کوششوں کو ایذارسانی قرار دیا ہے۔امریکہ میں کسی صدر کے ‘مواخذے’ کا مطلب ہے کہ ان کے خلاف الزامات کانگریس میں لائے جائیں جو مقدمے کی بنیاد بن سکتے ہیں۔ مواخذے کی کارروائی ایوانِ نمائندگان سے شروع ہوتی ہے اور اس کی منظوری کیلئے سادہ اکثریت درکار ہوتی ہے۔ اس کا مقدمہ سینیٹ میں چلتا ہے۔اگرچہ ٹرمپ کے مواخذے کیلئے ڈیموکریٹس کی بھر پور حمایت حاصل ہے لیکن رپبلکن پارٹی کے کنٹرول والے سینیٹ سے اس کی منظوری کے امکان کم ہیں۔