واشنگٹن۔30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز یو ایس اسپیس کمانڈ کے قیام کا سرکاری طور پر اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسپیس (خلاء) کو مستقبل میں جنگیں لڑے جانے کا مقام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے کلیدی خلائی مفاد کے دفاع کے لیے اسپیس کمانڈ لازمی ہے۔ انہوں نے جنرل جان ریمنڈ کو اس نئے لڑاکا کمانڈ کا سربراہ نامزد کرتے ہوئے انہیں (ریمنڈ) ایک بہادر جنگجو سے تعبیر کیا۔
