ٹرمپ ہنوئی کیلئے روانہ

   

واشنگٹن، 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ دوسرے سربراہی اجلاس میں حصہ لینے کے لئے 25 فبروری کو ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی کے لئے روانہ ہوگئے۔ مسٹر ٹرمپ نے اتوار کو ٹویٹ کیا’’میں کل صبح شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ بات چیت کے لئے ویتنام کے ھنوئی کے لئے روانہ ہو جاؤں گا۔ ہم دونوں کو امید ہے کہ وہاں سنگاپور کے پہلے سربراہی اجلاس کی پیشرفت کو جاری رکھا جا سکے گا‘‘۔