* امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج غلطی سے یہ دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کو ان کی (ٹرمپ کی) شریک حیات میلانیا جانتی ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ’’میں سمجھتا ہوں کہ وہ بھی اس بھی مجھ سے اتفاق کریں گی کہ وہ (کم جونگ ان) کے ساتھ ایک ملک ہے جو بے پناہ پوشیدہ صلاحیتوں اور وسائل سے بھرپور ہے‘‘۔ تاہم بعد میں وائیٹ ہاؤز کی خاتون ترجمان اسٹیفائن گریشام نے وضاحت کی کہ میلانیا نے کبھی بھی کم سے ملاقات نہیں کی تھی۔
