ٹرمپ ۔کم ملاقات جلد، آخری معاملت کا امکان نہیں: مائیک پومپیو

   

واشنگٹن۔4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جمعرات کو کہا کہ امریکہ و جنوبی کوریا کے درمیان بہت جلد ملاقات متوقع ہے لیکن انہوںنے اس ملاقات کے دوران کسی بھی تاریخی معاملت طے پانے کے امکان پر شک کا اظہار کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے گزشتہ سال جون میں سنگاپور میں کم سے ملاقات کی تھی جس کے بعد صدر نے کم کی جانب سے مکتوب کی وصولی کو نہایت ہمت افزاء اور خوبی والا مکتوب قرار دیا اور دونوں کے درمیان تعلقات میں استواری کا دعوی کیا ہے۔ پومپیو نے فاکس نیوز کے میزبان شان ہانیٹی کو کہا کہ بہت کچھ کام ابھی باقی ہے اور دونوں چوٹی قائدین کی ملاقات کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوگا بلکہ نیوکلیئر عدم پھیلائو اور نیوکلیئر خطرات سے نمٹنے میں آسانی ہوگی۔