ٹرمپ ۔ بائیڈن کے درمیان آخری مباحثہ کو 6 کروڑ 30 لاکھ افراد نے دیکھا

   

واشنگٹن : صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کے مابین صدارتی انتخابات کے لئے آخری مباحثہ کو 6 کروڑ 30 لاکھ افراد نے دیکھا۔ نیلسن مارکیٹنگ ریسرچ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس بارے میں اطلاع دی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے آخری مباحثہ کوتقریبا 6 کروڑ 30 لاکھ لوگوں نے دیکھا۔ تاہم پہلی بحث کے مقابلے میں اس میں گراوٹ درج کی گئی۔ 29 ستمبر کو ہو ئے پہلے مباحثے کو 7 کروڑ 31 لاکھ افراد نے دیکھا تھا۔اس سے قبل 19 اکتوبر 2016 کو ٹرمپ اور اس وقت کی ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کے مابین آخری بحث کو 7 کروڑ 15 لاکھ افراد نے دیکھا تھا۔