ٹرمپ ۔ روحانی ملاقات ہنوز ممکن : وائیٹ ہاوز

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن 15 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وائیٹ ہاوز نے آج کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ ہوسکتا ہے کہ اب بھی اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ملاقات کریں حالانکہ امریکہ کی جانب سے ایران کو سعودی عرب کے تیل کے ٹھکانوں پر حملوں کیلئے ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے ۔ وائیٹ ہاوز کے کونسلر کیلیان کان وئے نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران ٹرمپ کی روحانی سے ملاقات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا ہے ۔ انہوں نے فاکس نیوز کو کہا کہ ٹرمپ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر روحانی سے ملاقات کے تعلق سے غور کرسکتے ہیں۔