واشنگٹن، 17 اگست (یواین آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یورپی رہنماؤں سے کہا ہیکہ وہ 22 اگست تک روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور یوکرائنی صدر ولادیمیر زیلینسکی کے ساتھ سہ فریقی سربراہی اجلاس منعقد کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی میڈیا ایکسیوس نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ زیلنسکی نے ہفتہ کو ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ پیر کو واشنگٹن میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے ۔ ایکسیوس کے مطابق ٹرمپ نے پیر کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی میٹنگ میں یورپی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت بھی دی۔دوسری جانب جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے ہفتہ کو کہا کہ زیلینسکی اور ٹرمپ کے درمیان پیر کی ملاقات کے بعد سہ فریقی سربراہی اجلاس متوقع ہے ۔ابھی تک روسی فریق نے عوامی طور پر سہ فریقی اجلاس کے بارے میں کوئی وعدہ نہیں کیا ہے ۔