ٹرولنگ سے تنگ آ کر سرجری کرانے والی برطانوی خاتون کی موت

   

لندن: لوگوں کے طنزیہ اور تضحیک آمیز جملوں سے تنگ آ کر موٹاپے سے جان چھڑانے آپریشن کرانے والی 20 سالہ برطانوی خاتون فوت ہوگئی۔ مارگن ریبریو کو کئی برس تک ان کے وزن کی وجہ سے مذاق اڑائے جانے کا سامنا رہا جس کے بعد انہوں نے ترکیہ میں آپریشن کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن سے قبل مارگن نے ایک ٹک ٹاک پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’وزن کم کرنے کے آپریشن سے قبل میری آخری پوسٹ، ملتے ہیں اگلی دنیا میں۔‘مارگن ریبریو رواں ماہ کے آغاز میں اپنے پارٹنر کے ساتھ ڈھائی ہزار پاؤنڈز سے ہونے والی گیسٹرک سلیو سرجری ترکیے پہنچی تھیں تاکہ لمبے انتظار سے بچا جا سکے۔