واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن عہدہ سنبھالنے کے بعد پڑوسی ملک کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے پہلی ملاقات کر رہے ہیں۔ اس ورچوئل ملاقات میں دونوں قائدین سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دور میں بگڑے ہوئے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے ایک روڈ میپ پیش کریں گے۔ حکام کے مطابق اس ملاقات میں سفارت کاری، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ٹرانسپورٹیشن اور کورونا کی وبا سے نمٹنے میں تعاون بڑھانے کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جانا ہے۔ دونوں رہنما وینزویلا اور میانمار میں جمہوریت کو لاحق خطرات، چین سے لاحق چیلنجز اور اقتصادی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔