ٹروڈو نے ہندوستان پر الزام عائد کرنے سے قبل عالمی قائدین کو اعتماد میں لیا

,

   

: انڈیا ۔ کینیڈا ٹکراؤ :
l برطانوی حکومت بھی کینیڈا کے ساتھ رابطہ میں l دونوں ممالک کے سفارت کار ملک بدر

لندن : کینیڈا میں سکھ قائد کے قتل پر برطانیہ نے اپنا ردعمل دے دیا ہے۔ برطانوی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت پر سنگین الزامات پر کینیڈا کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ ترجمان کے مطابق کینیڈین حکام کی جاری تحقیقات میں مزید تبصرہ کرنا نامناسب ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے خالصتان کے حامی کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے حوالے سے بھارت پر الزام عائد کرنے سے پہلے عالمی قائدؤں کو اعتماد میں لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر جوبائیڈن، برطانیہ کے وزیرِاعظم رشی سونک اور فرانس کے صدر عمانوائیل میکرون سے گفتگو کی تھی۔ دوسری طرف کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے خالصتان کے حامی کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے حوالے سے بھارت پر الزام عائد کرنے سے پہلے عالمی قائدین کو اعتماد میں لیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر جوبائیڈن، برطانیہ کے وزیرِاعظم رشی سونک اور فرانس کے صدر عمان وائیل میکرون سے گفتگو کی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹن ٹروڈو نے عالمی قائدؤں کو آگاہ کیا کہ ہمارے قومی سلامتی کے اداروں کے پاس شواہد موجود ہیں کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ہندوستان کے ایجنٹ ملوث ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیڈا نے اس معاملہ میں اقوام متحدہ سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔ کینیڈا کی وزیرِ خارجہ میلینی جولی نے اقوام متحدہ میں جی 7 کے اپنے ہم منصب نمائندے کو ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ہندوستان کے ملوث ہونے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔