ٹروڈو کی امریکی صدر ٹرمپ سے بات چیت

   

اوٹاوا، 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے بات کی۔کینیڈا کے وزیر اعظم کے دفتر نے یہ اطلاع دی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران چہارشنبہ کے روز حادثہ کا شکار ہونے والے یوکرین کے طیارے کی تحقیقات کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ اس حادثہ میں 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں 63 کا تعلق کینیڈا سے تھا۔مسٹر ٹروڈو اور مسٹر ٹرمپ نے عراق کے حالات اور ایران کے سلسلے میں آئندہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیاا اور خطے میں تعینات مسلح افواج اور سفارتی اہلکاروں کی حفاظت کے لئے خدشات کا اشتراک کیا۔وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق انہوں نے کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا اور عراق میں استحکام کے لئے حمایت جاری رکھنے اور اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری جنگ کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس خطے میں سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے مقصد سے بین الاقوامی برادری کے دیگر ارکان کے ساتھ رابطے میں رہنے اور کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔