حیدرآباد /4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ میڑچل میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں کچرہ کی گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی اور ڈرائیور ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثہ گوڑاویلی انڈرپاس آوٹر رنگ روڈ سرویس روڈ پر کلورٹ میں پیش آیا ۔ جہاں جی ایچ ایم سی کی کچرہ منتقل کرنے والی 10 ٹائر والی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ گاڑی انڈر پاس سے گذ رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا اور آگ نے گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی ۔ پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور کی شناخت 25 سالہ پی سندیپ کی حیثیت سے کرلی گئی جو رامپلی کیسرا میں رہتا تھا اور ایلنندو کھمم کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ گاڑی جواہر نگر میاں پور سے برائے آوٹر رنگ روڈ ، گوڑا ویلی پہونچی تھی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ ع