ٹرک سے کچل کر ایک شخص ہلاک،ایک زخمی

   

اورنگ آباد،2فروری(سیاست ڈاٹ کام)بہار میں اورنگ آباد ضلع کے مدن پور تھانہ علاقے کے چموتھاپیپل چھاہ کے نزدیک آج ٹرک سے کچل کر ایک شخص کی موت ہوگئی ایک دیگر زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ چموتھا پیپل چھاہ گاؤں کے نزدیک بے قابو ٹرک نے دو لوگوں کو کچل دیا۔اس حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔ہلاک شدہ کی شناخت اسی تھانہ علاقے کے کتھری گاؤں کے رہنے والے شیلیندر ٹھاکر کے طورپر کی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ زخمی کو مدن پور پرائمری ہیلتھ سینٹر میں داخل کیا گیا ۔