ایسیکس۔26 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی پولیس نے ایسیکس میں ایک ٹرک سے ملے 39 ویتنامی نعشوں کے معاملہ میں ایک اور ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ایسیکس پولیس نے اس معاملہ پر کہا کہ 23 اکتوبر کو ایک ٹرک میں ملے 39 ویتنامی نعشوں کے معاملہ میں پیر کو لندن کے مغربی علاقے سے ’پرفلیت ‘نامی مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔پولیس نے پوچھ گچھ کے لئے مشتبہ کو حراست میں لے لیا ہے ۔اس کے علاوہ عدالت کے ایک افسر نے بتایا کہ اس معاملہ کی اگلی سماعت 13 دسمبر کو ہوگی۔ 23 اکتوبر کو ایسیکس کے گریس علاقے میں ایک باغ کے پاس ٹرک سے 39 نعشیں ملی تھی جو مکمل طور پر منجمد تھیں۔