ٹرک ڈرائیوروں کا مظاہرہ ختم کرانے کی کوششیں شروع

   

اوٹاوا۔ کینیڈا کی پولیس نے شمالی امریکہ کے مصروف ترین بین الاقوامی کراسنگ پر چھ روزسے جاری ناکہ بندی کو ختم کرنے کے لیے ڈیٹرائٹ کے اس پار ایمبیسیڈر برج سے مظاہرین کو ہٹانے کی کوشش کی ہے ۔سی این این کے مطابق کئی پولیس افسروں نے ہفتے کے روز ونڈسر شہر میں کینیڈا کی طرف پل کے قریب متعدد مظاہرین سے رابطہ کیا تھا۔ اس کے بعد کچھ مظاہرین خود وہاں سے پیچھے ہٹ گئے ۔ بعد میں ونڈسر پولیس نے بعد میں ٹویٹ کیا‘‘مظاہرین کو ہٹانے کو کام کیا جا رہا ہے ،مظاہرے کی جگہ پر لوگوں کو گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔ سبھی سے جگہ کو فوری طور پر خالی کرنے کو کہا گیا ہے ۔ سی این این کے مطابق یہ قدم ایک جج کے حکم امتناعی کے بعد اٹھایا گیا ہے ، جس میں پولیس کو پل علاقے کو خالی کرنے اور ناکہ بندی کوختم کرنے کی اجازت دی گئی تھی ۔ اس ناکہ بندی سے سامان کی سپلائی روک دی ہے اور سیاسی حلقوں میں تشویش میں اضافہ ہوا۔ عدالت کے حکم میں مظاہرین کو جمعہ کی شام سات بجے تک ناکہ بندی ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ کینیڈا میں جنوری میں ٹرک ڈرائیوروں نے احتجاج اس وقت شروع کیا جب امریکہ میں سامان لے کر آرہے کینیڈین کے سبھی ٹرک ڈرائیوروں کو کورونا ویکسین لگوانے اور ایسا نہیں ہونے پر اپنے گھروں میں ہی دو ہفتے کے لئے کورٹائن ہونے کے احکامات صار کئے گئے ۔