ٹرک ڈرائیور مظاہرین کے قافلوں کی امریکہ آمد

   

واشنگٹن : کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے ٹرک ڈرائیور مظاہرین امریکہ پہنچ گئے۔ ٹرک ڈرائیوروں اور دیگر مظاہرین نے واشنگٹن کے مضافات کا چکر لگایا۔ اس دوران کئی سڑکوں پر ٹریفک جام کے مناظر میں دیکھنے میں آئے۔ اس قافلے کی ابتدا کیلیفورنیا میں ہوئی تھی اور اب مظاہرین مختلف ریاستوں میں گشت کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ احتجاج گزشتہ ماہ کینیڈا میں شروع ہوا تھا۔