ٹرک ڈرائیور کو لاکھوں ڈالر کا انعام

   

بوسٹن: امریکہ میں ٹرک ڈرائیور نے ریٹائرمنٹ کے بعد 10 لاکھ ڈالر انعام میں جیت لیے۔ میساچوسیٹس کے علاقے ویسٹ بوئلسٹن سے تعلق رکھنے والے پال بیشا نے بتایا کہ انہوں اپنے باس کو مطلع کیا آئندہ ہفتے سے وہ کام سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں اور تین دن بعد انہوں نے اپنے علاقے سے لاٹری کا ٹکٹ خریدا جس میں ان کا 10 لاکھ ڈالر کا انعام نکلا۔