ٹریسا ۔ گایتری جوڑی پری کوارٹر فائنل میں داخل

   

کوپن ہیگن۔ ٹریسا جولی اور گایتری گوپی چند کی ہندوستانی خواتین کی ڈبلز جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہاں چائنیز تائپے کی چانگ چنگ ہوئی اور یانگ چنگ تون کو سیدھے گیم میں شکست دے کر ورلڈ چمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ عالمی نمبر19 گایتری اور ٹریسا جو پچھلے دو ایڈیشنس میں آل انگلینڈ چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچی تھیں، اس جوڑی نے 38 منٹ میں 37 ویں نمبر کی چانگ اور یانگ کو 21-18 21-10 سے شکست دی۔ کامن ویلتھ گیمز کے برونز میڈل جیتنے والی جوڑی جنہیں پہلے راؤنڈ میں بائی ملا تھا، کو اپنے اگلے راؤنڈ میں ٹاپ سیڈ چینی چن چنگ چن اور جیا یی فین کے خلاف مشکل کام کا سامنا کرنا پڑے گا۔