ضلعی سطح پر امیدوار دوسرے سنٹر پہنچنے پر امتحان سے محروم
حیدرآباد ۔ 17 نومبر (سیاست نیوز) جیڈی میٹلہ ٹریفک انسپکٹر نے آج تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن گروپ III کے امیدوار کو وقت پر امتحانی مرکز پہنچایا۔ تفصیلات کے مطابق TGPSC کے امیدوار جو جیڈی میٹلہ کے گوتمی کالج پہنچے، جہاں انہیں بتایا گیا کہ ان کا امتحانی مرکز بالانگر کے گیتانجلی کالج میں ہے، غلطی سے وہ یہاں آ گئے جس کے بعد امیدوار پریشان ہوگیا اور وقت کی کمی کی وجہ سے وہ دور مقام تک پہنچنا اس کیلئے آسان نہیں تھا۔ تب جیڈی میٹلہ میں تعینات ٹریفک انسپکٹر نے امیدوار کی مدد کی اور اپنی گاڑی میں امیدوار کو اس کے امتحانی مرکز پر پہنچادیا۔ ایک اور واقعہ میں چار امیدوار جن کا امتحانی مرکز پالوانچہ میں تھا، غلطی کی وجہ سے وہ بھدرادری کتہ گوڑم ضلع کے سنٹر پر پہنچ گئے۔ امتحانی مرکز پر دیر سے پہنچنے پر انہیں امتحانی مرکز میں داخلہ سے روک دیا گیا۔ ش