اوریگون: امریکہ میں چار سال سے قدرتی مقامات میں رہائش اختیار کرنے والی خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ سڑک پر مارے گئے جانوروں کو گوشت کھاتی ہیں تاکہ ان کی موت بے مقصد نہ ہو۔امریکی ریاست اوریگون سے تعلق رکھنے والی مینڈرس بارنیٹ ایک حیرت انگیز دعوے کے بعد کافی وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ ہفتے کے 7 دن اور 24 گھنٹے بغیر کسی گھر کے قدرتی مقامات میں رہتی آئی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس دوران کار حادثہ میں مارے گئے جانوروں کا گوشت بھی کھاتی رہی ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہیکہ ایسا کرنے سے ان جانوروں کی موت رائیگاں نہیں جائے گی۔