ٹریفک حادثات پر قابو پانے کیلئے قانون سازی کی تجویز: پونم پربھاکر

   

ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی، محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں سے ریاستی وزیر کا خطاب

حیدرآباد۔/8ستمبر، ( سیاست نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا کہ ریاست میں سڑک حادثات پر قابو پانے کیلئے خصوصی شرائط و قواعد پر عمل کیا جائے گا۔ مرکزی حکومت کے ٹرانسپورٹ ایکٹ کے طرز پر ریاست میں مزید اصلاحات کے ساتھ قواعد تیار کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ قانون پر سختی سے عمل آوری کے ذریعہ نہ صرف حادثات کی روک تھام کی جاسکتی ہے بلکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ پونم پربھاکر نے کہا کہ ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے گی۔ پونم پربھاکر نے محکمہ ٹرانسپورٹ سے تعلق رکھنے والے ٹیکنیکل آفیسرس اسوسی ایشن کے اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اپریل سے اگسٹ تک ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر 6916 لائسنس منسوخ کئے گئے۔ انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ملازمین کے مسائل کے حل کا تیقن دیا۔
اور کہا کہ حکومت نے محکمہ کی آمدنی میں اضافہ کے اقدامات کئے ہیں اور اصلاحات کی صورت میں مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ انہوں نے اسوسی ایشن کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات پر ہمدردانہ غور کا تیقن دیا۔1