نئی دہلی : راجیہ سبھا نے چہارشنبہ کو ایک بل منظور کیا جو سڑک پر ٹریفک کے قواعد کو سخت کرنے سے متعلق ہے جیسے ڈرائیونگ لائسنس کی اجرائی اور خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کرنا تاکہ روڈسیفٹی کو بہتر بنایا جاسکے۔ وزیرروڈ ٹرانسپورٹ نتن گڈکری کی پیش کردہ ترامیم کے ساتھ موٹر وہیکلس بل بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا ۔