ٹریفک قواعد پر سخت عمل اور چالانات کے باوجود خطرناک سفر

   

عطا پور فلائی اوور کے قریب ایک گاڑی پر پانچ افراد سفر کی ویڈیو وائرل
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شہر میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل آوری اور بھاری جرمانوں کے باوجود ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں جارہی ہیں ۔ اور شہری جرمانوں کی پرواہ کئے بغیر خطرناک انداز میں سفر کرنے سے باز نہیں آتے ۔ اس طرح کی ایک تصویر سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئی جہاں ایک اسکوٹر پر 5 افراد کو سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ ایک شخص اپنی ایکٹیوا گاڑی پر 4 بچوں کو بیٹھا کر سفر کررہا ہے ۔ عطا پور فلائی اوور کے قریب ایک شخص کو اس حالت میں دیکھا گیا ۔ یہ سفر نہ صرف اس گاڑی چلانے والے کے لیے بلکہ گاڑی پر سوار بچوں کے لیے بھی خطرناک ہے ۔ اس گاڑی چلانے والے نے ہیلمیٹ نہیں پہنی اور اس کا انداز روانگی خطرہ سے خالی نہیں ۔ اس انداز سے گاڑی چلاتے ہوئے وہ ایک خطرہ کو دعوت دے رہا ہے ۔ شہریوں نے اس شخص کے اس سفر پر تنقید کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور ایسے شہریوں کو ان کی حرکتوں سے باز رہنے کا مشورہ دیا ۔ افسوس کے بھاری جرمانوں میں بلکہ صرف ٹریفک جرمانوں میں مصروف ٹریفک پولیس عملہ ایسے شہریوں کے خلاف جرمانے عائد کرتا ہے بلکہ ایسے خطرناک سفر سے انہیں باز رکھنے کے لیے ان کی کوئی کونسلنگ نہیں کی جاتی ٹریفک پولیس کو چاہئے کہ وہ سرکاری خزانہ پر توجہ کے علاوہ شہریوں کی سلامتی پر بھی اپنی توجہ مرکوز کرتے ہوئے خطرناک انداز میں سفر کرنے والے شہریوں کی رہنمائی کریں اور ایسی حرکتوں سے انہیں باز رکھنے کے ٹھوس اقدامات کریں ۔۔ ع